Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کا اہم اجلاس ،بھارت کو تنبیہہ

شائع 19 جون 2020 09:21am

چئیرمین صادق سنجرانی کی صدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجٹ پرشدید تنقید کی تو حکومتی اراکین نے تنقید کے نشتربرسائے۔ چئیرمین صادق سنجرانی کی صدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرخارج شاہ محمود قریشی بولے بھات پاکستان کے خلاف جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہےتاہم پاکستان ہماراکام بھارت کوبےنقاب کرنا ہے وہ ہم کرتے رہیںگے، بھارت تنہا ہورہا ،نیپال،بھوٹان اورسری لنکابھی بھارت کےخلاف ہیں وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کی سوچ کا جانتا ہوں،چین بھی بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کومسترد کردیا اوربھارت اورچین میں پچاس سال بعد سرحدی جھڑپیں ہوئیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل الیکشن میں ہم بھارت کے خلاف انتخان لڑسکتے تھے انہوں نے کہاکہ بھارت 2013سے سیکیورڑی کونسل کا رکن بننے کیلئے مہم چلا رہا تھا تب تحریک انصاف کی حکومت نہیں تھی نہ میں وزیر خارجہ تھا۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹ چلانے کی منظوری دیدیی ہے، مشاہد سید۔ستارہ اتاز اور اپوزیشن کے دیگراراکین نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،کورونا کا معاملہ اس وقت سب سے سنگین مسئلہ ہے۔

حکومتی اراکین  سینیٹرفیصل جاوید اورمحسن عزیزنے بجٹ کو عوام دوست قراردیتے ہوئے اپوزیشن پرتنقید کی  ۔بجٹ پر بحث جاری تھی۔ اجلاس پیرکی شام چاربجے تک ملتوی کردیا گیا۔